بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی جس پر انکار کردیا، پرویز خٹک
ویب ڈیسک
|
25 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کی پیش کش کی گئی تھی جس کو لینے سے میں نے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما انجینئر سلیم درانی کی شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پورے صوبے کی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں اور وہ پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دور میں صوبے کی حالت بدل گئی تھی مگر عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بے وقوف بنایا اور قبائل کے لوگوں سے جھوٹی کہانیاں بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ دنوں میں پارٹی منشور پیش کریں گے، صوبے کے حقوق جو وفاق نے ضبط کئے وہ لیکر رہیں گے۔
پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اور ہم وفاق سے صوبے کا حق لے کر رہیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلا ہو یا نہیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے انکار کیا۔
Comments
0 comment