پاک آرمی نے براڈ پیک سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لیں
Webdesk
|
6 Aug 2026
اسلام آباد: پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے براڈ پیک سے سات غیر ملکی کوہ پیماں کی لاشیں برآمد کرلیں. برفانی تودہ گرنے کے باعث دس کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاک فوج کے سرچ آپریشن میں لاپتا دس میں سے سات غیر ملکی کوہ پیماں کی لاشیں برآمد ہوگئیں. پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سات کوہ پیماں کی میتیں اور امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کردیں۔
لاپتا کوہ پیماں میں امریکا، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
خراب موسم اور مسلسل برفانی تودوں کے باعث پاکستانی، نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات تاحال نہ مل سکیں۔
Comments
0 comment