پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3جوان شہید

پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں
پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3جوان شہید

Webdesk

|

19 Aug 2024

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات کو، پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، نتیجتاً، فتنہ الخوارج کے پانچ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ جبکہ چار خوارج زخمی ہو گئے۔

 شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، مادر وطن کے تین بہادر سپوت؛ نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، ضلع خیبر کے رہائشی)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، ضلع مانسہرہ کے رہائشی) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، ضلع پشاور کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر مؤثر انتظامات کو یقینی بنائے۔

 عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور افغان سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!