پاک فوج کی کارروائیوں میں 2 روز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

پاک فوج کی کارروائیوں میں 2 روز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا
پاک فوج کی کارروائیوں میں 2 روز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

Webdesk

|

27 May 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دو روز کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک جبکہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 26 اور 27 مئی کو تین الگ آپریشنز  کیے جس میں 23 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا جبکہ 7 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

آپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 مئی کو ضلع ٹانک میں کئے گئے ایک اور آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

دریں اثنا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہونے والی جھڑپ میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوگئے تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ بہادر سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کہوٹہ کے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، باغ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر اور خوشاب کے 23 سالی سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!