پاکستان کی 67 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دلوانے کی آخری کوشش

Webdesk
|
15 May 2025
کراچی : پاکستان کی جانب سے نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے اپیل کردی۔ کہا کہ تکنیکی وجہ سے محروم رہ جانیوالے عازمین میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے، حج کی اجازت دے دی جائے۔
ڈائریکٹر حج نے درخواست کی ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی جائے، آئندہ سال سے قواعد پر سختی سے عمل کریں گے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں۔
ڈائریکٹر حج نے خط میں کہا ہے کہ عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے، 67 ہزار عازمین کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس ہیں۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ منی میں بچ جانیوالی کوئی بھی جگہ ہمیں دے دی جائے، آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عمل کرے، عازمین کو حج کا موقع دینا اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا آغاز ہوگا۔
Comments
0 comment