پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال

دوحہ سے آنے والی غیرملکی ایئر لائن کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ گئی
پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال

Webdesk

|

9 May 2025

 کراچی: ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور دوحہ سے آنے والی غیرملکی ایئر لائن کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ گئی۔

دوسری جانب پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جناح ایئرپورٹ سے جمعہ کو40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس فضائی آپریشن کیلئے کھل گئے ، قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔قطر ایئر کی پرواز کیو آر 604 دوحہ سے کراچی کی پرواز علی الصبح 4 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کیا جبکہ قطر ائیر کی واپسی کی پرواز کیو آر 605 کراچی سے واپسی کی پرواز صبح 8 دوحہ لینڈ کر گئی۔

غیر ملکی ایئر لائن کی دوسری پرواز کیو آر 610 نے کچھ دیر قبل دوحہ سے کراچی لینڈ کیا۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 روانہ ہوئی، جبکہ پی آئی اے نے صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 منسوخ کردی۔

ایئر سیال، ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آباد لاہور کی پروازیں روانہ ہوئیں تاہم ایئر عربیہ، فلائی دبئی، ترکش ایرلائن نے تاحال پروازیں بحال نہیں کیں۔

دوسری جانب  پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جناح ایئرپورٹ سے جمعہ کو40 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق جناح ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی، ترکی، یواے ای اورسعودی عرب جانے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بند ہونے سے حج پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!