پاکستان میں عید الاضحی کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں عید الاضحی کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں اس سال عید الاضحی کی چھٹی ممکنہ طور پرزیادہ ہوسکتی ہیں۔
پاکستان میں عید الاضحی کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

31 May 2024

اسلام آباد : عید الاضحی کی آمد آمد ہے، ملک میں عید الاضحی کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت پاکستان کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال عید الاضحی کی چھٹی ممکنہ طور پرزیادہ ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحی 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی لیکن تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔

اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی اور تعطیلات کا حتمی اعلان حکومت کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!