پاکستان میں کل سرکاری تعطیل کا اعلان

پاکستان میں کل سرکاری تعطیل کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
پاکستان میں کل سرکاری تعطیل کا اعلان

Webdesk

|

27 May 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں کل ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت سے اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے،28مئی کو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!