پاکستان میں خواجہ سرائوں کی تعداد سے متعلق بڑا انکشاف
ادارہ شماریات کے مطابق سات سالوں میں خواجہ سراں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔
Webdesk
|
15 Nov 2024
ملک میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سرائوں کی تعداد میں کمی آگئی۔
ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سات سالوں میں خواجہ سراں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔
2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراں کی تعداد 13ہزار 957 اور سندھ میں 4 ہزار 222 رہی۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 رہی۔
Comments
0 comment