پاکستان نے 2 روز میں 77 ڈرونز تباہ کیے

پاکستان نے 2 روز میں 77 ڈرونز تباہ کیے

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرون مارے گئے
پاکستان نے 2 روز میں 77 ڈرونز تباہ کیے

ویب ڈیسک

|

9 May 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں تصدیق کی کہ پاکستان نے دو دن میں 77 سے زائد اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرونز گرائے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ جدید ریڈار سسٹمز کی مدد سے یہ کارروائی ممکن ہوئی۔  

وزیر اطلاعات کے مطابق، بھارت نے 8 مئی کی شام سے پاکستانی فضائی حدود میں ڈرون بھیجنے شروع کیے، جس کا جواب پاکستان نے اپنی فضائیہ کے ذریعے دیتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیاروں سمیت 3 رافیل جیٹس تباہ کر دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے 8 مئی تک 29 ڈرونز تباہ کیے تھے، جبکہ 9 مئی کو مزید ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت کا واضح اظہار ہوتا ہے۔  

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ "پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ ہم نے اس حق کو ذمہ داری سے استعمال کیا ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانات دے رہا ہے، لیکن اس کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!