پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلیے فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلیے فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

نوٹم جاری کردیا گیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلیے فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2025

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے پابندی 23 جنوری 2026 تک برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی اے اے کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیے کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی سابقہ مدت 24 دسمبر کو ختم ہونا تھی، تاہم سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کے مطابق یہ پابندی بھارت میں رجسٹرڈ تمام شہری طیاروں پر لاگو ہوگی، جن میں بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، زیرِ استعمال یا لیز پر لیے گئے طیارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔

پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود دو فلائٹ انفارمیشن ریجنز، کراچی اور لاہور، پر مشتمل ہے اور یہ پابندی دونوں ریجنز میں مؤثر رہے گی۔

واضح رہے کہ اپریل کے اواخر میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔ اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!