پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقاریب

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقاریب

دعائیہ تقاریب میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے بزرگ خواتین اور بچے شریک ہوئے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقاریب

ویب ڈیسک

|

25 Dec 2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے۔

پاکستان کے تمام چھوٹے اور بڑے گرجا گھروں میں کرسمس کے حوالے سے تقاریب کا خصوصی انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی خوش حالی، ترقی اور امن و امان کیلیے دعا کی گئی۔

دعائیہ تقاریب میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے بزرگ خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ گرجا گھروں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ منع ہے۔

کرسمس کے سلسلے میں تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور روایتی نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ صبح ہوتے ہی دعائیہ تقاریب و عبادات کا اہتمام کیاگیا ہے۔کرسمس کے حوالے سے بڑے اجتماع کے شرکاء کو آرچ بشپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے امن و سلامتی کا پیغام دیا۔

دعائیہ تقاریب میں عزم دہرایا گیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ پولیس کی جانب سے کرسمس تقریبات و عبادات کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 پولیس کے ہزاروں افسران و جوان دن بھر کی تقریبات و چرچز کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ رینجرز اہلکار بھی چرچز کی سیکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!