پلڈاٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع قرار دے دیا
اکبر ایس بابر کو موقع دیا گیا نہ ووٹر لسٹ فراہم کی گئی، سربراہ پلڈاٹ
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2023
پاکستان میں شفاف الیکشن کی نگرانی اور جمہوریت کے فروغ کیلیے کام کرنے والی تنظیم پلڈاٹ کے سربراہ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہو متنازع قرار دے دیا۔
پلڈاٹ کے احمد بلال نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں انتخابات میں شفافیت کا تو مطالبہ کرتی ہیں مگر ان کے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں ہوتے اور متنازع طریقے سے قیادت منتخب ہوکر آتی ہے۔
''مجھے نہیں لگتا کہ انٹرا پارٹی انتخابات اچھے طریقے سے ہوئے ہیں، عجلت میں الیکشن کرانا پی ٹی آئی کے حق میں نہیں، مجھے لگتا ہےکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہیں۔''
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹرز لسٹ نہیں دی گئی، اکبر ایس بابر کو مقابلہ کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیے تھا۔
Comments
0 comment