پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

Webdesk

|

21 Aug 2024

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں جلسہ جلوس، ریلیاں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!