پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی
Webdesk
|
28 Jul 2024
لاہور : پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے صوبے میں کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔
کوڑا ٹیکس دیہی اور شہری علاقوں کے گھروں اور کاروباری مقامات پر کابینہ کی منظورکے بعد لگایا جائے گا۔
دیہات میں چھوٹے کاروبار، دکانوں پر 300 روپے، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 روپے ، دیہی علاقوں میں 5 مرلہ کے گھر پر 200 روپے، 10 مرلہ سے ایک کنال کے گھر پر 400 روپے جبکہ بڑے کاروبار پر 1000 روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
ادھر شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 300 روپے، 10 مرلہ سے 1 کنال کے گھر پر 500 سے 2 ہزار روپے اور ایک کنال سے بڑے گھر پر 5 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
اسی طرح شہروں میں درمیانے پر 1000 روپے ،چھوٹے کاروبار پر 500 روپے جبکہ بڑے کاروبار پر 3 ہزار روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا جائے گا۔
Comments
0 comment