پنجاب حکومت کی بسنے منانے والوں کیلیے نئی شرائط

پنجاب حکومت کی بسنے منانے والوں کیلیے نئی شرائط

کسی پارٹی کا جھنڈا، سیاسی شخصیت کی تصویر والی پتنگ اڑانے پر کارروائی ہوگی
پنجاب حکومت کی بسنے منانے والوں کیلیے نئی شرائط

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2026

پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی سے متعلق نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 30 دن تک ایسی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی جن پر کسی سیاسی جماعت، شخصیت، قومی پرچم، مذہبی علامت یا مقدس مقامات کی تصاویر بنی ہوں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے یہ فیصلہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ انتشار سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ شرپسند عناصر حساس مذہبی یا سیاسی علامات استعمال کر کے تہوار کا ماحول خراب کر سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری کے دوران صرف سادہ، ایک رنگ یا مختلف رنگوں کی عام پتنگیں (گڈا یا پتنگ) اڑانے کی اجازت ہوگی۔ پتنگ بازی صرف تفریح اور تہوار کے طور پر کی جا سکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تصاویر یا جھنڈوں والی پتنگوں کی تیاری، ترسیل، ذخیرہ، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، جو پیر سے نافذ العمل ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت 18 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ منائی جا رہی ہے، جس کی تقریبات 6 سے 8 فروری تک ہوں 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!