پنجاب کابینہ کی پاراچنار کیلئے ادویات اور دیگر امدادی سامان بھیجنے کی منظوری
Webdesk
|
19 Dec 2024
پنجاب کابینہ کی جانب سے پارا چنار میں محصور عوام کے لئے ادویات اور دیگر امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اور دیگر سامان بھیجنے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلی کا کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ موبائل ہیلتھ یونٹ بھی پارا چنار بھیجا جائیگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چین کی 60 بڑی کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔چین کے اسکولوں، اسپتالوں اور سڑکوں پرکوئی کاغذ تک پڑا نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی کینسر کے چینی علاج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔الٹراسانڈ جتنی بڑی مشین میں لیکوڈ نائٹروجن سے کینسر ٹیومر کو ختم کیا جا سکتا ہے، چین کی یہ جدید ترین تکنیک اپنانے سے کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں پڑتی۔
Comments
0 comment