پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
Webdesk
|
27 Jul 2026
لاہور: حکومت پنجاب نے مون سون کی شدید بارشوں، دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بارش کے پانی میں نہانے، آبی ذخائر میں تیراکی اور بغیر اجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے ڈیموں، نہروں، دریاں، جھیلوں اور تالابوں میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی ہو گی۔
اس کے علاوہ گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اجازت جھیلوں اور دریاں میں کشتی رانی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام پابندیاں دفعہ 144 کے تحت آئندہ دو ماہ تک نافذ العمل رہیں گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مون سون کے دوران ممکنہ اربن فلڈنگ، تیز بہا اور آبی حادثات سے شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق صوبے کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی بلند سطح کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment