پنجاب میں شادیوں کی تقاریب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

پنجاب میں شادیوں کی تقاریب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

وزیر اعلی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں
پنجاب میں شادیوں کی تقاریب میں ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

پنجاب حکومت نے شادیوں کی تقاریب میں کھانے کی ایک ڈش پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر میں ون ڈش پر پابندی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ نے شادی ہالز میں اونچی آواز میں موسیقی چلانے اور فارم ہاؤسز و گراؤنڈز میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر بھی ایکشن لینے کا حکم دیا۔

اجلاس میں فارم ہاؤسز اور اوپن گراؤنڈز میں ون ڈش کی سخت پابندی کو یقینی بنانے پر اصولی اتفاق کیا گیا، جبکہ شادی ہالز کے مقررہ اوقات کار کی نگرانی کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے واضح کر دیا کہ جو سرکاری افسر ون ڈش یا لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی والے کسی بھی پروگرام میں شریک پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد صوبے میں سماجی تقریبات میں یکسانیت، نظم و ضبط اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!