پنجاب پولیس کا کارنامہ، میاں بیوی کے خلاف زنا کا مقدمہ درج

پنجاب پولیس کا کارنامہ، میاں بیوی کے خلاف زنا کا مقدمہ درج

مقدمہ درج کرنے پر سب انسپکٹر اور پانچ اہلکار معطل
پنجاب پولیس کا کارنامہ، میاں بیوی کے خلاف زنا کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

10 Jun 2024

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میاں بیوی پر زنا کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے انسپیکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو محکمہ جاتی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا جبکہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

صدر ڈویژن میں تعینات سی آئی اے کے انسپکٹر ماجد اقبال نے 5 اہلکاروں کے ہمراہ ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور ہوٹل میں موجود میاں بیوی پر جھوٹا زناکاری کا مقدمہ درج کیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور نے تحقیقات میں سنگین غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا مرتکب ثابت ہونے پر انسپکٹر ماجد اقبال سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایس پی ساوتھ کو فوری انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!