پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ایک اور نشست کم، لیگی رہنما کی کامیابی کا لعدم

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ایک اور نشست کم، لیگی رہنما کی کامیابی کا لعدم

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ایک اور نشست کم، لیگی رہنما کی کامیابی کا لعدم

ویب ڈیسک

|

16 May 2024

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور نشست کم ہوگئی کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رکن اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی پی-133 ننکانہ صاحب سے منتخب مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا

جسٹس شاہد کریم نے آزاد امیدوار محمد عاطف کی جانب سے پی پی- 133 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن) کے رانا ارشد کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد عاطف کی درخواست منظور کی اور رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

آزاد امیدوار کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق 3 ہزار 500 سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا اور دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو دو ہزار 500 سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا جبکہ درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!