اپنے فیصلے خود کریں گے، آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، وزیر اعلی گنڈا پور

اپنے فیصلے خود کریں گے، آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، وزیر اعلی گنڈا پور

اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے، صوبے میں کہیں مسلح گروپ نظر نہ آئے، وزیر اعلیٰ
اپنے فیصلے خود کریں گے، آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، وزیر اعلی گنڈا پور

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بنوں امن پاسون ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور صوبے کا چیف ایگزیکٹیو کسی صورت بھی آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا اور ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔

بنوں میں جمعے کے روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سب سے پہلے پختونخوا اور پھر پختونو کی تاریخ ہے، پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پختونو نے بھرپور کردار ادا کیا ہے. ہم نے خون بھی بہایا تن من دھن کی قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ غلط پالیسی والے امریکا کے اُن لوگوں سے بہت زیادہ ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، اس صوبے میں بحیثیت  وزیر اعلی آپریشن کی اجازت  نہیں دوں گا، ماضی میں ہمارے نام پر ڈالر لیے گئے قربانی دینا ہماری خون میں ہیں اس ملک کے لیے قربانی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فیصلے خود کرینگے اور کسی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے اور اپنا حق ہر صورت لے کر رہیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بنوں کے عوام کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جیسے اپ کی خواہش تھی ویسا ہی اپیکس کمیٹی میں کیا، کچھ عناصر توڑ مروڑ کر بات پیش کرتے ہیں، مدرسے کے بچے ہمارے دلوں کے اندر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی الفاظ میں تبدیلی کرتا ہے تو اسکو ڈیلیٹ کریں، مدرسے کے بچوں میں بجٹ میں حصہ ہے دنیا تعلیم مساجد کے بچوں کو ہر قسم کی سہولت دینگے، اپنی اصلاح کرو جو اصلاح نہیں کریگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کہیں کوئی کوئی مسلح گروپ مجھے نظر نہیں آئے، میرے عوام میری ذمہ داری ہے کوئی بھی ناجائز ان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا اور نہ کسی کو اجازت دوں گا، کرپشن، منشیات کو نہ چھوڑو نشاندہی کرو مقابلہ کرو  میں آپ کے ساتھ ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا قومی فرض ہے انفرادی روئیے سے اختلاف ہوسکتا ہے شہید پر اگر کوئی بات اور دل آزاری ہوں تو اس کی کوئی اجازت نہیں دینگے پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے شہدا ہیں۔ یہ کاغذ دے رہا ہوں اگر کوئی کمی ہے تو اپیکس کمیٹی کا چئیرمین ہوں، صوبے میں ترقیاتی کام ہونگے جس کی کوئی تشہیر نہیں ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!