پانی کے ترسے کراچی والوں کیلیے بڑی خوش خبری

پانی کے ترسے کراچی والوں کیلیے بڑی خوش خبری

واٹر بورڈ نے تصدیق کردی
پانی کے ترسے کراچی والوں کیلیے بڑی خوش خبری

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2024

پانی کے ستائے کراچی کے شہریوں کو واٹر بورڈ نے بڑی خوش خبری سنادی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن کی مرمت کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بند تھا اور چار روز کی مسلسل بندش کے بعد معاملہ بحرانی صورت اختیار کرگیا تھا۔

واٹر بورڈ کی ٹیموں نے رات دن محنت کر کے اس خرابی کو دور کردیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!