پارا چنار میں اراضی تنازع؛ 49 افراد کی موت اور 267 زخمی ہونے کے بعد صلح ہوگئی

پارا چنار میں اراضی تنازع؛ 49 افراد کی موت اور 267 زخمی ہونے کے بعد صلح ہوگئی

ضلع کرم میں دو فریقین کے درمیان کئی روز تک گھمسان کا رن پڑا رہا
پارا چنار میں اراضی تنازع؛ 49 افراد کی موت اور 267 زخمی ہونے کے بعد صلح ہوگئی

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں قبائل کے درمیان جاری مسلح تصادم 48 افراد کی ہلاکت اور 267 کے زخمی ہونے کے بعد صلح کی صورت میں حل ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کرم نے دعویٰ کیا کہ کل رات سے دونوں فریقین نے فائرنگ نہیں کی جبکہ اپنے مورچے بھی خالی کردیے ہیں، خالی مورچوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

تاہم پارا چنار پشاور میں شاہراہ مسلسل ساتویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہی، جس کے باعث کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قلت ہوگئی اور  مریضوں کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!