پاراچنار میں دو قبائل میں 5 روز سے شدید جھڑپیں جاری، 30 افراد جاں بحق

پاراچنار میں دو قبائل میں 5 روز سے شدید جھڑپیں جاری، 30 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم کا آغاز ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔
پاراچنار میں دو قبائل میں 5 روز سے شدید جھڑپیں جاری، 30 افراد جاں بحق

Webdesk

|

28 Jul 2024

پاراچنار :خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے ، شدید جھڑپوں کے باعث 30افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم کا آغاز ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاراچنار اور صدہ شہر پر بھی متعدد میزائل فائرکیے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے جو صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے مطابق اسپتال اور مارکیٹ میں ادویات کی قلت پیدا ہوچکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فائربندی کے لیے فوری اقدام اُٹھائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!