پرائیوٹ کوٹے پر صرف 23,620 عازمین کو حج کی اجازت، وزارت مذہبی امور کا اعلان

ویب ڈیسک
|
18 Apr 2025
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے جمعرات کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال نجی حج اسکیم کے تحت صرف 23,620 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، حالانکہ مجموعی حج کوٹہ 1,79,210 تھا۔
واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت اس سال ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔ ان میں سے تقریباً 90,000 افراد سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ ادا کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
نجی حج کے لیے منتخب عازمین اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدے کی تفصیلات آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل تک ویزہ کی منظوری یقینی بنائیں۔
وزارت نے مزید ایک نوٹیفکیشن میں ویکسینیشن، حج کیمپوں کے قیام اور دیگر انتظامات سے متعلق معلومات بھی جاری کی ہیں۔
Comments
0 comment