پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان
پشاور کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
Webdesk
|
7 Jun 2024
پاکستان میں بھی ذی الحج 1445ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں جاری ہے۔
پشاور کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔
Comments
0 comment