آپسی جھگڑے، پاکستان کا 75 ہزار کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا انکشاف

آپسی جھگڑے، پاکستان کا 75 ہزار کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا انکشاف

وزارت اور حج آپریٹرز کے جھگڑے کی وجہ سے منی میں جگہ آلاٹ نہ ہونے کا انکشاف
آپسی جھگڑے، پاکستان کا 75 ہزار کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

پاکستان میں رواں سال نجی عازمین کیلیے مختص کردہ 75 ہزار عازمین کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خدشے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے انکشاف کیا اور انہوں نے نجی حجاج کرام کے لیے منیٰ اور عرفات میں جگہ الاٹ نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

طاہر اشرفی نے بتایا کہ تقریباً 70 سے 75 ہزار نجی حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔  

حافظ طاہر محمود اشرفی کے مطابق پاکستان سے مجموعی طور پر 89 ہزار نجی حجاج حج پر جا رہے ہیں، لیکن نجی حج تنظیموں اور وزارت مذہبی امور کے درمیان اختلافات کے باعث انہیں اب تک منیٰ اور عرفات میں جگہ الاٹ نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی وزیر حج کو خط لکھ کر مہلت بڑھانے کی درخواست کی ہے، لیکن اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو 70 ہزار سے زائد نجی حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہو سکتا ہے۔  

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے، تاکہ نجی حجاج کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے اور ان کا حج کا مقدس سفر محفوظ ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!