پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل

قبل ازحج آپریشن کے تحت گذشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل ازحج آپریشن مکمل ہوگیا۔
پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل

Webdesk

|

11 Jun 2024

کراچی: پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا،171پروازوں کے ذریعے35030عازمین حج حجازمقدس روانہ ہوئے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل ازحج آپریشن کے تحت گذشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل ازحج آپریشن مکمل ہوگیا۔

کل 171 پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے،ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 19500, سرکاری عازمین حج 14900,  پرائیوٹ عازمین حج اور 630, خدام الحجاج مدینہ منورہ اورجدہ روانہ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوا تھا جو 11 جون تک جاری رہا، قبل ازحج پروازیں کراچی،اسلام آباد،لاہور،ملتان،سیالکوٹ اورپشاورسیبراہ راست روانہ ہوئیں جبکہ سکھراورکوئٹہ سے عازمین حج  نے براستہ کراچی،جدہ کا سفرکیا۔

171پروازوں میں سے126پروازیں وقت سے کچھ دیرپہلے روانہ ہوئیں،قبل ازحج آپریشن کے دوران45 پروازیں موسم کی خرابی اورآپریشنل وجوہات کی بنا پرتاخیر کا شکارہوئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!