پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

پی آئی اے کا فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتا ہوا۔ محسن رضا کو 13 اکتوبر کو کراچی کی پرواز کے لیے رپورٹ کرنا تھا۔
پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

Webdesk

|

14 Oct 2024

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتا ہوا۔ محسن رضا کو 13 اکتوبر کو کراچی کی پرواز کے لیے رپورٹ کرنا تھا۔

 پی کے 784 پر تعینات فضائی میزبان پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔ اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کا انکشاف پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

ایک سال کے دوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سے زائد ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ائیر لائن حکام کے پاس جمع کروانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتا کریو کے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ قصوروار ثابت ہونے پر ائیر لائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!