پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا

قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔
پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا

Webdesk

|

24 Dec 2024

کراچی: کراچی سے اسلام آباد  جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز کو  فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔

 ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز پی کے 300 کے کراچی سے ٹیک اف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا۔

 قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کر گیا، طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر بعد میں روانہ کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!