پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے
Webdesk
|
3 Apr 2024
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرکے بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملکی معیشت کیلئے مثبت خبر یہ ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔
نجکاری حکام کے مطابق پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے ایوی ایشن کے بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس موجود ہیں۔
پی آئی اے کے پاس ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت اہم ترین روٹس ہیں،ایئرسروس ایگری منٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔
نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا ہے۔
Comments
0 comment