پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں
پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

Webdesk

|

27 May 2024

پی ڈی ایم اے پنجاب  کی جانب سے  رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 28مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا الدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارروال، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!