پی ٹی آئی کا احتجاج، کمسن بچہ عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہا ہے
Webdesk
|
26 Nov 2024
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران بچوں سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بچے کو عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین کو سیکورٹی فورسز نے ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
بچے بھی اس وقت احتجاج میں موجود ہیں جہاں ریڈ زون میں جانے کی کوشش کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم جاری کیا جاچکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے۔
عمران خان کے آفیشل ایکس اکانٹ سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہوئے اور اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ محسن نقوی کی ہدایت پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے کارکنوں پر فائرنگ اور شیلنگ کر کے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔
Comments
0 comment