پی ٹی آئی کا احتجاج، مظاہرین تاحال موجود، پولیس اور رینجرز کا آپریشن کا فیصلہ
Webdesk
|
6 Oct 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں چائنہ چوک اور جناح ایونیو سے متصل سیکٹرز میں تاحال موجود ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے رینجر اور پولیس روانہ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے،آئی جی اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں ۔
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور احوال دریافت کیا۔
اسلام آباد پولیس کے دیگر اعلی افسران ڈی چوک پہنچ گئے اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا جائے گا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے ۔
Comments
0 comment