پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کی متعدد پروازیں منسوخ
کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326 اور 310 کو منسوخ کر دیا گیا۔
Webdesk
|
26 Nov 2024
اسلام آباد: احتجاج اور شہر میں رکاوٹوں کی وجہ سے اسلام اّباد کی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 326 اور 310 کو منسوخ کر دیا گیا۔
کراچی اور اسلام اّباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی، اسلام آباد اور عمان کی خصوصی پروازیں آر جے 71 اور آر جے 72 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ آپریشنل وجوہات کی بناء پر مختلف ایئر لائنز کی 28 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
Comments
0 comment