پی ٹی آئی کے اہم رکن کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے اہم رکن کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

وطن اورپاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اہم رکن کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Webdesk

|

7 Dec 2025

آزادکشمیر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر  میجر (ر) طارق محمود  نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیرکے ضلع بھمبرکی تحصیل  سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحصیل صدرپی ٹی آئی میجر (ر) طارق محمود نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو پارٹی پاک فوج  مخالف عزائم رکھے اس کا  حصہ  نہیں رہ سکتا۔ پاک فوج کے خلاف جس طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں اس کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کررہا ہوں۔

طارق محمود کا کہنا تھا کہ  وطن اورپاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!