پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں 57 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں 57 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

جلسے میں عمران خان کا پیغام بھی سنایا گیا
پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں 57 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

Webdesk

|

18 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز (17 دسمبر) کی رات 8 بجے آن لائن جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

اس جلسے میں بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے ان لائن خطاب کیا جبکہ روپوش رہنماؤں کے پیغام نشرکیےگئے۔ پاکستان میں مقیم رہنما بھی شریک ہوئے اور اظہار خیال کیا۔

اس جلسے مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے جیل سے عمران خان کاپیغام چلایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جلسہ شروع ہوتے ہی پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی تھی۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے الزام عائد کیا کہ سب دانستہ کروایا جارہا ہے۔

ان سب کے باوجود پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں دنیا بھر اور ملک کے تمام علاقوں سے 57 لاکھ سے زائد شہری شریک ہوئے۔

ان میں سے فیس بک پر 14 لاکھ، یوٹیوب پر 12 لاکھ، ٹویٹر اسٹریمنگ پر 10 لاکھ، اسپیس پر پندرہ آئی ڈیز نے جلسہ سنا یا دیکھا۔ اس کے علاوہ جلسے کے حوالے سے چار پیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ رہے جن پر650 ہزار افراد نے ٹویٹس کیں تھیں۔

یہ بھی الزام ائد کیا گیاہے جلسے میں جعلی اکاؤنٹس کا بہت زیادہ استعمال ہوا۔ انٹرنیٹ کی بندش کے بعد پاکستانی صارفین وی پی این کی مدد سے شامل ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!