پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز سینئر صحافی فہد شہباز پر برس پڑے

پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز سینئر صحافی فہد شہباز پر برس پڑے

صحافی نے شبلی فراز سے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کے بانی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر بات کریں۔
پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز سینئر صحافی فہد شہباز پر برس پڑے

Webdesk

|

26 Jul 2024

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز جمعہ کے روز غصے میں آگئے جب سینئر صحافی فہد شہباز نے ان سے پارٹی کے بانی عمران خان سے متعلق سخت سوالات کئے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما رپورٹر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔

ایک روز قبل سابق وزیر اعظم نے الزام لگایا تھا کہ پی ایم ایل این کی زیر قیادت مخلوط حکومت کا مقصد فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ پیدا کرنا ہے۔

عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے، صحافی نے شبلی فراز سے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کے بانی کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو عمران خان کا بیان سمجھ میں نہیں آیا، مسلم لیگ ن صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے دبا برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد، پی ٹی آئی واحد سب سے بڑی جماعت ہے۔.

 اس دوران ویڈیو بھی بن رہی تھی، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ویڈیو بند کرو، آپ کو سمجھ نہیں آرہی!شبلی فراز غصے میں آگئے!

جواب میں رپورٹر نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیچھے مسلم لیگ ن کا ہاتھ کیسے ہے؟

شبلی نے جواب دیا کہ "وہ صرف کوشش کر رہے ہیں،" ۔

"لیکن وہ کیسے کوشش کر سکتے ہیں؟" میزبان نے الٹا سوال کیا جس سے پی ٹی آئی رہنما ناراض ہو گئے۔

شبلی نے صحافی کے ہاتھ سے مائیک چھینتے ہوئے کہا کہ "آپ مجھ سے سوال کیوں کر رہے ہیں، کیا ہم ٹاک شو میں ہیں؟"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!