پی ٹی آئی احتجاج، خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار

پی ٹی آئی احتجاج، خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں 100 سے زائد افغان باشندے بھی شامل، پولیس اہلکاروں کے قبضے سے شیل برآمد
پی ٹی آئی احتجاج، خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار

ویب ڈیسک

|

5 Oct 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے صورت حال کنٹرول میں ہے اور اس دوران 564 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ مظاہرے میں خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی شامل تھے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اٹک پل اور ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا۔

سادہ لباس میں مظاہرے میں شریک ہونے والے اہلکاروں میں  سے بعض کو واپسی پر اٹک کے پُل سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے غلیلیں، کنچے، پتھر سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قبضے سے بھاری تعداد میں آنسو گیس کے شیل بھی برآمد ہوئے۔ 

وزیرداخلہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 564 افراد میں سے 120 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا حکم دینے، قیادت کرنے والے اور کارکنوں تک سب کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!