پی ٹی آئی کا 9 مئی ملزمان کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کو چلینج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 9 مئی ملزمان کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کو چلینج کرنے کا اعلان

فوجی عدالتوں کو سویلین کو سزائیں دینے کا اختیار نہیں ہے، ہم انہیں مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
پی ٹی آئی کا 9 مئی ملزمان کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کو چلینج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں سے عام شہریوں کی سزاؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ سویلیز کے خلاف ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، فوجی عدالتیں کسی بھی سویلین کو سزا سنانے کی مجاز نہیں ہیں۔

عمر ایوب نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کے خلاف سنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، زیر حراست افراد عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں جو عام شہریوں کو سزائیں سناتی ہیں بنیادی طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔ قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہوسکتیں، مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان ٹرائلز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ہر فورم پر چیلنج کریں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے نے مایوس کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ شہری اپنے بنیادی حق سے محروم کردیئے گئے، عدالتیں سمجھوتہ کررہی ہوں تو ملک میں مایوسی بڑھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالتی نظام مکمل مفلوج ہوچکا ہے جو ملک کیلئے المیہ ہے، ہم انصاف کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!