پی ٹی آئی کا امریکی جھنڈا لہرانے والے کارکن کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
12 Nov 2024
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی پرچم لہرانے کے ذمہ دار پی ٹی آئی کارکن کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
کے پی کے وزیراعلیٰ کے مشیر نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی امریکی پرچم کی نمائش کو مسترد کرتی ہے، کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھی سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل، 9 نومبر 2024 کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں ایک کارکن نے امریکی جھنڈا لہرایا تھا جس کے بعد پنڈال میں کشیدگی ہوگئی تھی۔
امریکی جھنڈا دیکھ کر منتظمین نے لڑکے کو روکنے اور پرچم کو فوری طور پر لپیٹنے کی ہدایت کی جس کے بعد افراتفری پھیل گئی تھی۔
Comments
0 comment