پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، بیرسٹر سیف کی تصدیق
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

16 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے رہنما کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں،  بڑے پیمانے پر جن کا حق بنتا ہے انکے نتائج تبدیل کئے گئے، آئندہ آنے والی نسلوں کو ان حالات کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ائی کی ہدایت پر ہم نے مرکز اور پنجاب  میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور محمود خان اچکزئی نے بھی احتجاج کیا ہے جبکہ آفتاب شیر پاؤ نے ہماری بات سنی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اس مسئلے پر جمہوری روایت کے مطابق مستقل حل کی بات کی ہے‘۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ سکندر حیات خان نے کہا کہ ہمیں بھی الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی پیش پش پر پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!