پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرنے کی وجہ سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سماجی تنظیم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان محسود کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصٰلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو سادہ لباس اہلکاروں نے اُن کے گلشن اقبال میں واقع گھر سے حراست میں لیا۔
اہل خانہ نے عالمگیر کی گرفتاری کی موبائل سے بنائی گئی ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کیں جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں نامزد ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان راجہ اظہر نے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
راجہ اظہر کے مطابق عالمگیر خان محسود 24 نومبر سے اسلام آباد میں تھے اور وہ آج ہی واپس گھر آئے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
Comments
0 comment