پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی میں بیٹھنے سے معذرت کرلی

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی میں بیٹھنے سے معذرت کرلی

مولانا فضل الرحمان اور اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی قیادت کو منانے کی کوشش کی
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی میں بیٹھنے سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک

|

22 Oct 2024

مولانا فضل الرحمان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست کے باوجود تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے چیف جسٹس کی تقرری کیلیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے رابطہ کیا۔

اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر پارٹی قیادت سے مشاورت کا وقت مانگا۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی تقرری کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب شامل تھے۔

اسپیکر کی درخواست کے باوجود پی ٹی آئی نے کمیٹی میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کیلیے پارلیمنٹ کی 12 رکنی خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!