پی ٹی آئی نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

پی ٹی آئی نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

ہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکیل، سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی شامل کیے جائیں گے
پی ٹی آئی نے حکومتی پیشکش قبول کرلی

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2025

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی چیئرمین کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے قیام کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی، جہاں اکثر ارکان نے اس تجویز کی حمایت کی۔ پارٹی قیادت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکیل، سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی شامل کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی رانا ثناءاللہ کے پاس ہی ہوگی، کیونکہ گزشتہ روز انہوں نے خود اس کمیٹی کی تشکیل کی دعوت دی تھی۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ

“ہمارے وکلاء اور منتخب نمائندوں کو جیل لے جا کر بانی چیئرمین کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات دکھائی جائیں۔”

پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی کا مقصد یہ جاننا ہے کہ بانی چیئرمین کو جیل میں کون کون سی سہولیات میسر ہیں اور آیا وہ قوانین کے مطابق ہیں۔

سیاسی حلقوں میں اس پیشرفت کو حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!