پی ٹی آئی قیادت نے مرکزی سیکٹریٹ میں کارکنان کا داخلہ بند کردیا

پی ٹی آئی قیادت نے مرکزی سیکٹریٹ میں کارکنان کا داخلہ بند کردیا

مرکزی سیکریٹریٹ کو تمامام سیاسی سرگرمیوں کیلیے بھی بند کردیا گیا
پی ٹی آئی قیادت نے مرکزی سیکٹریٹ میں کارکنان کا داخلہ بند کردیا

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں قائم مرکزی سیکرٹریٹ کو سیاسی سرگرمیوں کیلیے اور غیر متعلقہ افراد کیلیے مکمل بند کردیا۔

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیاسی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ اب سیکرٹریٹ میں غیر متعلقہ لوگوں کا بھی داخلہ بند ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملے نے کچھ شر پسند عناصر کو دیکھا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کیلیے مرکزی سیکرٹریٹ کو تمام سیاسی سرگرمیوں کے لئےبند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی قیادت سے ناراض نوجوان کارکنان نے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور قیادت پر ٹکٹ 4 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!