پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور
حکومت ایکٹ کو کثرت رائے سے کامیاب کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے
ویب ڈیسک
|
23 Jan 2025
حکومت پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون کی جانب سے پیش کردہ پیکا ایکٹ کو منظوری کیلیے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا۔
حکومت اپنے اتحادی اراکین کی مدد سے ایکٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی، اگلے مرحلے میں ایکٹ کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے بھی منظوری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد جعلی، جھوٹی خبر سیئر کرنے پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Comments
0 comment