پیر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

پیر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

معروف صوفی بزرگ کے سالانہ عرس پر چھٹی دی گئی ہے
پیر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

6 Nov 2025

سندھ حکومت نے 17 نومبر بروز پیر ایک ڈسٹرکٹ میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصٰلاتک ے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں معروف صوفی بزرگ سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر پیر، 17 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور عوامی دفاتر اس روز بند رہیں گے۔

سخی جام داتار کا تین روزہ عرس 17 سے 19 نومبر تک جام صاحب ٹاؤن میں منعقد ہوگا، جس میں سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

انتظامیہ نے زائرین کی سہولت، ٹریفک کنٹرول، اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!