پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل پرآگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟

Webdesk

|

9 Apr 2025

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل پرآگیا اور 31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.74 ڈالرتھی۔

یکم اور2اپریل کوبرینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافیسے 74.95ڈالرفی بیرل ہوئی لیکن 2 اپریل کے  بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالرفی بیرل سے زائد کم ہوئی۔

ادھر ملک میں پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹرلیوی بھی پوری70 روپے لگی ہوئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی سے پیٹرول اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 12روپے تک کمی بنتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت کے پاس پیٹرول اورڈیزل پرجی ایس ٹی لگانے کا اختیار بھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!